ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھگدڑکیلئے ریاستی حکومت ذمہ دار:دتاتریہ،بی جے پی نے سیاست شروع کی

بھگدڑکیلئے ریاستی حکومت ذمہ دار:دتاتریہ،بی جے پی نے سیاست شروع کی

Mon, 17 Oct 2016 12:20:50    S.O. News Service

وارانسی 16؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر بڈارو دتاتریہ نے وارانسی میں بھگدڑکیلئے آج اترپردیش حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں ماضی میں ایسے ہی حادثے سے سبق لینے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کرانے کا مطالبہ کیاہے۔بھگدڑ میں زخمی ہوئے لوگوں سے ملنے کے بعد دتاتریہ نے یہاں کہاکہ ریاستی حکومت کوحادثے کی پوری ذمہ داری لینی ہوگی۔یہ اس کی مکمل ناکامی ہے۔ریاستی حکومت نے ماضی میں ہوئے واقعات2010کے پرتاپ گڑھ بھگدڑجہاں63افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 2013میں الہ آباد کوکمبھ میلے کی بھگدڑجہاں36افراد ہلاک ہو گئے تھے،سے کوئی سبق نہیں لیاہے۔ذمہ داری طے کرنے کے مقصد سے اعلیٰ سطحی جانچ کی مانگ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ ریاست حکومت کچھ پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے اپنا پلہ نہیں جھاڑسکتی۔انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کرنے کے بعد آج کہا کہ انہوں نے ہسپتال کے اہلکاروں سے مریضوں کی اچھی تیمارداری کوکہاہے۔انہوں نے کہا کہ وہ معاملے کو مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کے سامنے اٹھائیں گے اور اتر پردیش حکومت کی رپورٹ پر مناسب کارروائی کرنے کو کہیں گے۔وارانسی اور چندولی ضلع کے سرحد پر واقع راج گھاٹ پل پر بھگدڑ مچنے سے 24لوگوں کی موت ہو گئی اور 50افراد زخمی ہو گئے۔


Share: